اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارےآئی ایم ایف کی جانب سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے میں غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات رواں ہفتے بھی جاری رہے ہیں۔’’آئی ایم ایف کے تحفظات رہے ہیں‘‘ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر ریلیف سمیت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات رہے ہیں۔
رپورٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے منظور ہونے والے 6 ارب ڈالر میں سے 3 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف سے اگلی قسط 96 کروڑ ڈالر ملنی ہے۔









