صحبت پور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ستمبر میں بھی 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ بلوچستان کے دوران کہا کہ سیلاب متاثرین افراد سے اگست اور ستمبر کے بجلی بلز نہیں لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 35 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے اور ریلیف سے 22 لاکھ لوگوں کو 10 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنہوں نے اگست کے بل ادا نہیں کیے انہیں لیٹ پیمنٹ چارجز سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔









