اسلام آباد(ممتاز نیوز ) بین الپارلیمانی یونین کا پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر ایشیا پیسیفک ریجن کی پارلیمانوں کے تیسرے علاقائی سیمینار کے دوسرے دن کی کاروائی شروع،کنوینر نیشنل ٹاسک فورس ایس ڈی جیز رومینہ خورشید عالم سیمینار کے مدوبین کو پہلے دن کی کاروائی کا خلاصہ پیش کیا،آج کا دوسرا اجلاس ایس ڈی جیز کو ادارہ جاتی بنانے کے لئے پارلیمانی طریقہ ہائے کار اور طرز عمل کے بارے میں ہوگا،آج کا تیسرا اجلاس 1 بجے شروع ہوگا جو ترقیاتی ایجنڈا میں خواتین کو فوقیت دینے کے بارے میں ہوگا،چوتھا اجلاس 2 بجے شروع ہوگا جو اپنے مشترکہ مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے استعداد بڑھانے کے بارے میں ہوگا،سیمینار کی اختتامی تقریب سہ پہر 3 بجکر 15 منٹ پر منعقد ہو گی،اختتامی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سیمینار میں شرکت پر مدوبین کا شکریہ ادا کریں گے ،تقریب کے آخر میں سیمینار کا مشترکہ اعلامیہ منظور کیا جائے گا ۔
بین الپارلیمانی یونین کا پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر ایشیا پیسیفک ریجن کی پارلیمانوں کے تیسرے علاقائی سیمینار کے دوسرے دن کی کاروائی شروع








