راولپنڈی(ممتاز نیوز )کینسر کے عارضہ میں مبتلاء ٹریفک وارڈن زندگی کی بازی ہارگیا،تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن فہیم عادل کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھااورچند روز سے ہسپتال میں زیرعلاج تھا،سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے آج ہسپتال میں ٹریفک وارڈن کی عیادت بھی کی ،،سی ٹی او نوید ارشاد نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے جوان میرا فخر ہیں ہر دکھ و پریشانی میں انکا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے،میری فورس کے جوان ہر طرح کے موسمی حالات میں فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل نظر آتے ہیں،تمام سرکل انچارجزا پنے زیر تعیناتی زخمی و بیمار ملازمین کی تیمارداری کریں،سرکل انچارجز اپنے ماتحت کی ضرورت اور سہولت کا خیال رکھتے ہوئے ایک اچھی روایت قائم کریں
کینسر کے عارضہ میں مبتلاء ٹریفک وارڈن زندگی کی بازی ہارگیا








