بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چوہدری اگر 24 گھنٹے کے لیے وزیراعظم بنے تو کیا کریں گے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماؤں میں سے ایک ہیں ، اور اکثر و بیشتر اپنے بیانات کے باعث تنقید کا شکار بھی رہتے ہیں۔

 حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے وفاقی وزیر سے سوال کیا کہ اگر آپ 24 گھنٹے کے لیے وزیراعظم بنے تو کیا کریں گے؟

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سیاسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک چلانا بہت مشکل ہے، 24 گھنٹوں میں کچھ نہیں ہوسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسئلوں کی بڑی گہری جڑیں ہیں، یہاں جو اب تک ہم نے کوششیں کی ہیں اس کا مسلسل ہونا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔

اس جواب کے اختتام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’اس ملک کو چلانا بڑا مشکل کام ہے۔‘

اپنے انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا ایک گروپ بنا لیں اور اسکا نام ’چھوٹا ڈان گروپ‘ رکھ لیں۔

مریم نواز کو فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ گھر پر آرام سکون کریں کیونکہ ابھی آپ کا وقت نہیں آیا۔

وفاقی وزیر نے آخری پاکستانی فلم دیکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ آخری فلم انہوں نے ’کھیل کھیل میں‘ دیکھی تھی۔ انہوں نے فلم کی تعریف بھی کی اور یہ بھی کہا کہ یہ بہت شاندار فلم ہے باقی سب کو بھی لازماً دیکھنی چاہیے۔