چکوال (بیورورپورٹ ) لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری کی چکوال کے مختلف علاقوں میں ڈرون کیمروں کی آبادی کے اوپر غیر قانونی پرواز کے خلاف رٹ سماعت کے لیے منظور کر لی ، تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال کے مختلف علاقوں میں گزشہ کچھ عرصہ سے ڈرون کیمروں کی غیر قانونی پروازوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا تھا، جس پر سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے ڈپٹی کمشنر چکوال کو تحریری درخواست دی، درخواست کے بعد ڈپٹی کمشنر چکوال کی طرف سے ڈرون کیمروں کی ان پروازوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا گیا، لیکن ڈپٹی کمشنر چکوال کے اس حکم کے باوجود عملی طور پر کوئی کاروائی دیکھنے کو نہیں ملی جس پر ایڈوکیٹ محترمہ شاہدہ تنویر چوہدری سابق سینئر نائب صدر ہائی کورٹ بار نے صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری کی طرف سے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی جس میں ڈپٹی کمشنر چکوال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال اور دیگر کو فریق بنایا گیا جسکی 14 ستمبر کو جسٹس جواد حسن کی عدالت میں باقاعدہ سماعت ہوئی، محترمہ شاہدہ تنویر چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جسٹس جواد حسن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی عدالت نے رٹ کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈیٹی کمشنر چکوال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال اور دیگر کو بذریعہ نوٹس طلب کر لیا ہے۔
چکوال کے مختلف علاقوں میں ڈرون کیمروں کی آبادی کے اوپر غیر قانونی پرواز کے خلاف رٹ سماعت کے لیے منظور








