لاہور(ممتاز نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ ہمیں بلوچستان بہت عزیز ہے،بلوچستان کی ضروریات پہلے بھی پوری کرتے رہے اورآئندہ بھی کریں گے ،بدھ کووزیرزراعت بلوچستان زمرک خان اچکزئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ بلوچستان میں گندم کی قلت پر تشویش ہے ۔
مشکل کی گھڑی میں پنجاب بلوچستان کے ساتھ ہے ، بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیر زراعت بلوچستان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت نے پنجاب نے حقیقی معنوں میں بڑے بھائی کا کردار نبھایا ۔ بلوچستان کے عوام شکر گذار ہیں ۔ ملاقات میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی بات ہوئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے بلوچستان کے وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات: وزیراعلی کا بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بلوچستان کے بہن بھائیوں کیلئے مکمل یکجہتی کا اظہار
"بلوچستان میں گندم کی شدید قلت پر بہت تشویش ہے۔" وزیرِاعلی چودھری پرویز الٰہی pic.twitter.com/DAFewFOL97— . (@CMPunjabPK) September 14, 2022









