راولپنڈی(ممتاز نیوز )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن فہیم عادل وفات پا گئے،ٹریفک وارڈن فہیم عادل کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے،انکی نماز جنازہ شام 7بجے لائن پارک قبرستان،تھنیل پھاٹک چکوال میں ادا کی جائے گی،نمازہ جنازہ میں شرکت کےلئے ٹریفک ہیڈ کواٹر سے سرکاری طور پر بس روانہ کی جائے گی،ٹریفک وارڈن فہیم عادل اپریل2007میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں بطور ٹریفک وارڈن بھرتی ہوئے،سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نےکہاکہ ٹریفک وارڈن فہیم عادل کی موت پر ٹریفک پولیس کے ہر افسر و جوان کی آنکھ اشکبار ہے، ٹریفک وارڈن فہیم عادل ایک ملنسار، محنتی اور ایماندار آفیسر تھے،فہیم عادل کی محکمہ کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اوراہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،پوری پولیس فورس دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن فہیم عادل وفات پا گئے








