بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ظلم سہنا بھی ایک ظلم ہے، ظالم کے سامنے ڈ ٹ جانے والے ہی تاریخ میں زندہ رہتے ہیں ،دوست محمد اعوان

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے کوارڈینیٹرانٹرنیشنل افئیرفار یو اے ای اینڈ بحرین ملک دوست محمد اعوان نے کہا ہے کہ آے روز ملک میں مہنگی کا بڑھنا اب پاکستان کے عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے- پہلے ہم سابقہ حکومت کو مہنگائی کا دوش دیتے تھے لیکن اب ہمارے دور میں بھی وہی سب کچھ ہو رہا ہے اور مہنگائی روز افزوں بڑھ رہی ہے- ہمارے پاکستانی ہموطن اب ہم سے ہی مہنگائی کا سبب پوچھتے ہیں- جس کا ہمارے پاس ٹھوس جواب نہیں ہے- ملک دوست محمد اعوان نے ایک مثال دیتے ھوئے کہا کہ عوام سب کچھ تو برداشت کر رھی ھے اسی لیے ھر ماہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ھیں اب ایک کام باقی رہ گیا گورنمنٹ وہ بھی کرکے دیکھ لے شاید عوام وہ بھی برداشت کرلے کہ “جب بجلی کا بل جمع کروانے کے لیے بینک کی لائین میں کھڑے ھوں تو انکو دس دس لتر بھی مارے جائیں” تاکہ عوام کی برداشت کا امتحان لیا جاسکے اگر عوام اس امتحان میں پاس ھو جاتی پھر بلا سے بجلی ھزار روپے یونٹ ھوجائے عوام وہ بھی برداشت کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ھم سب کے لیے ظلم سہنا بھی ایک ظلم ھے اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے والے ھی تاریخ میں زندہ رہتے ھیں ورنہ ظلم کو برداشت کرنے والوں کی داستانیں بھی نہیں ملتی داستانوں میں- ملک دوست محمد اعوان نے کہا کہ بحیثیت ایک مسلم لیگی کارکن کےیہ سب کچھ کہتے ھوئےبہت تکلیف محسوس ہو رہی ہے لیکن یہ حقیقت ھے کہ مہنگائی کا عمل مسلم لیگ ن کے لیے کسی زہرقاتل سے کم نہیں- اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ ملک میں مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے، بجلی کے نرخوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے اور ہمیں لوگوں کے استفسارات سے بچایا جائے-