صحبت پور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ بچوں میں گھل مل گئے، ان سے قومی ترانہ اور نظمیں سن کر انہیں شاباش بھی دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صحبت پور بلوچستان میں قائم سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی صحبت پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو۔ https://t.co/bjiz8Ppr5q
— PMLN (@pmln_org) September 14, 2022
شہباز شریف بچوں میں گھل مل گئے، ان سے خوب باتیں کیں، ان سے نظمیں سنیں اور شاباش دی۔ شہباز شریف بہت خوش ہوئے اور بچیوں کے لیے 2 ماہ میں خصوصی ماڈل اسکول بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکول کا سارا خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی، اسکول میں میدان اور بہترین اساتذہ سمیت کنڈر گارڈن کی تمام سہولیات ہونی چاہیے۔









