اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات سے ازبکستان کا دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور مبصر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ SCO تنظیموں کے سربراہان اور دیگر خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔
تقریب میں، ایس سی او کے رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت، توانائی کی سلامتی اور پائیدار امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وہ ایسے معاہدوں اور دستاویزات کی بھی منظوری دیں گے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے۔
سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم دیگر شریک رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
خیال رہے کہوزیر اعظم جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریں گے۔









