بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان حکومت سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں کو روکے،وزیرداخلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرم، سرحد پار سے فائرنگ، 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں دشمن کا بھاری نقصان، افغان سرزمین استعمال ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان حکومت سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں کو روکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ان شہداء میں نائیک محمد رحمٰن، نائیک معویز خان اور سپاہی عرفان اللّٰہ شامل ہیں۔