اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی گئیں تو اس نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں۔
وزیراعظم شہبا ز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت کی شرائط کو آئی ایم ایف نے آٹو پر لگایا اورکہا کہ ان شرائط پر عمل نہ کیا تو یہ پروگرام رک جائے گا۔
انہوں نے شرکا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج وکلا کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا، آج ہاؤسنگ اسکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، موجودہ حکومت نے اس کام میں بھر پور دلچسپی لی، آج ایک مکمل ضابطے کے تحت وکلا میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے گئے ہیں، حکومت وکلا کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی پھیلی،قدرتی آفت سے ہونے والی ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی، حکومت سنبھالی تو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ آج مہنگائی عروج پر ہے۔
آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں بکھیری گئیں تو اس نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا، ناک سے لکیریں نکلوائیں، وزیراعظم








