بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت جتنےدن عدم اعتمادمیں تاخیرکرےگی اتنےارکان سےمحروم ہوگی، شیری رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ نااہل سرکارکومعلوم ہوچکاان کامینڈیٹ ختم ہوگیاہے۔

پی ٹی آئی حکومت کا منصوبہ عدم اعتمادمیں تاخیری حربےاستعمال کرناہے۔حکومت وزیراعظم کوبچانےکیلئےماورائےآئین آپشن استعمال کرنےکوتیارہے۔حکومت جتنےدن عدم اعتمادمیں تاخیرکرےگی اتنےارکان سےمحروم ہوگی۔

نااہل سرکارکومعلوم ہوچکاان کامینڈیٹ ختم ہوگیاہے۔حکومت مضبوط ہےتوپارلیمان میں اکثریت دکھائے۔ارکان کو آرڈیننس سے ووٹ سے نااہل کرنے کے منصوبے ماورائے آئین ہیں۔کوئی بھی تاخیری حربہ حکومت کو بکھرنے سے نہیں بچا پائے گا۔

حکومت جتنے دن عدم اعتماد میں تاخیر کرے گی اتنے ہی زیادہ ارکان سے محروم ہو گی۔