کوئٹہ(ممتازنیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جن کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارے قومی ادارے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہو رہا ہے کہ ملک بھر میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اگر عالمی اداروں نے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے اور بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنانے میں ہمیں بروقت مدد اور رہنمائی فراہم نہ کی تو پورا خطہ کئی خطرات سے دوچار بھی ہو سکتا ہے۔وہ بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں رکن قومی اسمبلی زبیدہ جلال کے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلابوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں جن عالمی اداروں اور ممالک فوری امداد اور بحالی کے حوالے سے امداد فراہم کی اُن کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے ملک وصوبے کے صاحب استطاعت اور مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں کیونکہ ہماری شاندار روایت ہے کہ ہر خوشی اور غمی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ،موسمی تغیرات کا شکار ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ عالمی ادارے تعاون کریں ۔ میر جان جمالی کا کہنا تھا موسمیاتی چیلنج کا سامنا صرف پاکستان کو نہیں ۔ عالمی سطح پر پالیسی نہ بنائی تو ریجن بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔ ملاقات میں سیلاب سے درپیش صورتحال پر بات ہوئی ۔ ۔
موسمیاتی تبدیلی بڑاچیلنج، عالمی اداروں نے بروقت مدد نہ کی تو پورا خطہ خطرات سے دوچار ہوگا،قائمقام گورنر بلوچستان








