اسلام آباد(ممتازنیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات اور قومی اسمبلی کی 8 ضمنی نشستوں پر ملتوی شدہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 23 اکتوبر کو ہو گی۔
یہ فیصلے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کےاضلاع سےمتعلق رپورٹ منگوائی جارہی ہے حیدرآباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ جلد مقرر کر دی جائےگی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے
ای سی پی کے مطابق پولیس، پاک فوج، رینجرز، کانسٹیبلری، انتظامیہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے پاک فوج، رینجرز اور کانسٹیلبری کی خدمات طلب کی تھیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا تھاکہ قومی ایمرجنسی کے باعث ان کی تعیناتی کی تا حال یقین دہانی نہیں کروائی گئی، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہے، خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں مین قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملے کیے گئے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا آرمی، رینجرز، ایف سی سیلاب کےباعث امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، وزارت داخلہ نے بتایا سیکیورٹی فورسز دشتگردی کی کارروائیوں کی روک تھام میں مصروف ہیں، وزارت داخلہ نے بتایا سیکیورٹی فورسز کی پرُ امن ضمنی الیکشن کے لیے دستیابی مشکل ہے، سیکیورٹی فورسز کی عدم موجودگی پُر امن الیکشن کے انعقاد کے لیے موزوں نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لیے مختص عمارتوں میں سیلاب متاثرین کو رکھا گیا ہے، انتخابات میں پاک فوج، رینجرز، کانسٹیبلری کی پُر امن الیکشن کے لیے دستیابی ضروری ہے۔
قومی اسمبلی کے 8حلقوں میں ضمنی اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان








