بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن آئین اور قانون کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعظم کو ہٹائے گی،حمزہ شہباز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں حمزہ شہباز نے ارکان کوہدایت کی کہ 24مارچ کو لانگ مارچ کے کارواں میں عوام کو شرکت کےلیے قائل کیا جائے۔

ایم پی ایز اور ایم این ایز اپنے اپنے حلقہ میں پارٹی ورکرز کو متحرک کریں۔لانگ مارچ کا قافلہ24 مارچ کی رات گوجرانوالہ میں قیام کرےگا۔ن لیگ کا کاررواں دو یا اس سے زیادہ دن تک اسلام آباد میں قیام کرےگا۔20مارچ کوڈویژن اور ضلعی عہدیداران لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔

اجلاس میں شرکاسے گفتگوکرتےہوئے حمزہ شہبازکاکہناتھاکہ عوام حکومت سے تنگ آ چکی ہے اب اسے گھر جانا ہوگا۔اب ملک کو نااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈبونے کے حساب کا وقت ہوچکا ہے۔اپوزیشن آئین اور قانون کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعظم کو ہٹائے گی۔