اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور افتخار درانی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نیشنل ایکشن پلان اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے، سرکاری ٹی وی کو مذہبی اشتعال انگیزی کے لئے استعمال کیا گیا،جاوید لطیف نے سرکاری وسائل و ٹی وی کا استعمال کرتے ہوئے نفرت انگیز مفاد نشر کیا ۔ بدھ کو یہاں کے پی ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےاسد قیصر نے کہا کہ عمران خان عوام کی دلوں میں بستا ہے، اقوام متحدہ میں عمران خان نے اسلامی فوبیا پر بات کی، جب بھی رسول اللہ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو تمام مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے، خیبر پختونخواہ میں سود کے خلاف بل پاس کیا، ہم نے نساب میں پہلی بار نازرہ اور سیرت النبی کو شامل کیا، نرسری سے میٹرک تک قران پاک کی تعلیم لازمی قرار دی ہے،دریں اثناءسابق مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ مسلم لیگ کا آرگنائزڈ اور پلین کمپین ہے، حلفا کہہ رہا عمران خان کا مذہبی نقطہ نظردیکر پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا،وہ محمد سے محبت کرتے ہیں، جب بھی مدینہ کا ذکر ہوتا ہے تو ان کے چہرے پر رونق آجاتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جب جہاذسے عمران خان اتر تے ہیں تو ننگے پاؤں مدینے کی گلیوں میں چلتے ہیں، اقوام متحدہ ، او آئی سی اور ہر جگہ رسول اللہ کی بات کی،پوری دنیا میں ناموس رسالت کا مقدمہ لڑا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خا ن پاکستان کی اصل بنیاد یعنی پہلے کلمے کے اوپر لے کر جا رہے ہیں،نورالحق نے کہا جاوید لطیف کا بیان فساد پھیلانے پر مبنی ہے،تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے کہا کہ مسلم لیگ امریت کی پیداوار ہے، تاریخ میں جب بھی کوئی پارٹی مسلم لیگ سے آگے نکلتی ہے تو یہ لوگ ان کی ذات پر حملے کرنا شروع کر دیتے ہیں،بینظیر بھٹو کی خلاف ایسی غلیظ کمپین چلائی ، ان کے برہنہ تصاویر پھینکے گئی، جمائمہ خان کے خلاف کیس بنایا تاکہ وہ پاکستان نہ آسکیں، انہوں نے مزید کہا کہ جب 2018 میں ریحام خان نے کتاب شائع کی تو مجھے اس وقت لگا کہ مسلم لیگ ہار گئی ہے،چیئرمین پیمرا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون کو روکا گیا،آپ کو ایکٹینشن اس لیے دی گئی،انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف نے مراد سعید اور ان کے خاندان پر ذاتی حملے کی، ہمارے لیڈر نے ہمیں یہ نہیں سکھایا اگر ہم نے ایسا کام شروع کر دی تو آپ لوگوں کو پتہ لگ جائے گا، لیکن ہم سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں ، ہم ایسے گھٹیا کام نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان ہار گئے ہیں۔
سرکاری ٹی وی کا مذہبی اشتعال انگیزی کیلئے استعمال،پی ڈی ایم نیشنل ایکشن پلان و آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی،پی ٹی آئی رہنما








