لاہور(ممتازنیوز) تحریک انصاف پنجاب میں اپنی حکومت بچانے کےلئے متحرک ہوگئی ،اس ضمن میں اندرون خانہ مسلم لیگ ن کی خواتین ایم پی ایز سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پی ٹی ایم کی جانب سے ان ہاؤس تبدیلی کی کوششوں کے توڑ کے لئے پی ٹی آئی بھی پوری طرح متحرک ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی کے وزرانے ن لیگ کی خواتین ایم پی ایز کو فوکس کرلیا اور ان سے باقاعدہ رابطے کئے جارہے ہیں۔ن لیگ کے ایک سابق رہنما کے توسط سے چھ ن لیگی خواتین ایم پی ایز سے رابطے کئے گئے جبکہ دو وزرا سے لیگی ایم پی ایز کی ملاقات بھی کروائی گئی۔ملاقات میں ن لیگی ایم پی ایزنے حمزہ شہباز کےدورحکومت میں نظرانداز کئے جانے کے حوالے سے گلے شکوے بھی کئے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ن لیگی ایم پی ایز کو ساتھ دینے کی صورت میں ہرطرح کی سہولت دینے کی پیشکش کی گئی۔ن لیگی ایم پی ایز نے پر کشش پیشکش پر غور کے لئے وقت بھی مانگ لیا۔









