فیصل آباد(معظم رندھاوا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہر ماہ شہریوں سے ٹی وی فیس وصول کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا مذہب کے نام پر شر انگیز مہم چلانا انتہائی افسوسناک ہے۔بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں اقوام متحدہ میں اسلام و فوبیا کے خلاف پیش کی گئی قرار داد پر ہی 15 مارچ کو اسلامی فوبیا کا دن منانے کی قرار داد منظور کی گئی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا لیکن امپورٹڈ حکومت کے نا لائق اعظم نے ملک کی معیشت کو ڈبو کر رکھ دیا ہے ۔
شہریوں سے فیس لینے والے پی ٹی وی پر مذہب کے نام پر شر انگیز مہم چلانا افسوسناک ہے،فرخ حبیب








