بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ سے سیلاب زدگان کیلئے امدادکی دوسری کھیپ لے کر ٹرین پاکستان پہنچ گئی

تفتان(ممتازنیوز) ترکیہ سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ لے کر ٹرین پاک ایران بارڈر تفتان پہنچ گئی ۔28 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں 630 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔تفتان بارڈر پر ہلال احمرترکیہ کے حکام نے امدادی سامان پاکستان کے ہلال احمر کے حوالے کیا۔ترکی سے آنے والے امدادی سامان میں ٹینٹ، کمبل ،میٹریس اور و دوسرا امدادی سامان شامل ہے جسے سیلاب متاثرین میں تقسیم کا جائے گا۔واضح رہے کہ تفتان کے ذریعے سیلاب متاثرین کی لیے آنے والے امدادی سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے جو ٹرین کے ذریعے پہنچی ہے۔ اس پہلے ترکی کے ہلال احمر کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے دو سو ٹینٹ،  انیس سو کمبل ،تین سو میٹریس اور دوسرا امدادی سامان شامل تھے ٹرالر کے ذریعے پاکستان آیا تھا۔ ترکی ہلال احمر کے طرف سے ایک اور ٹرین بھی امدادی سامان لے کر جلد تفتان پہنچے گی  ترکی کے ہلال احمر امدادی سامان کے ساتھ سیلاب متاثرین راشن کا بھی بندوبست کررہا ہے ترکی کے ہلال احمر کی ٹیم پہلے ہی  پاکستان  پہنچ چکی ہے جو اس امدادی سامان کی تقسیم اور راشن کی فراہمی میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔