فیصل آباد ( معظم رندھاوا) پنجاب میں پولیس اصطلاحات پر عملدرآمد شروع ، فیصل آباد میں مردوں کے پولیس اسٹیشن میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات کر دی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس اصلاحات کے سلسلہ میں خواتین پولیس افسران کوتمام تھانہ جات میں بطور ایس ایچ او یکساں موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے فیصل آباد پولیس میں پہلی مرتبہ کسی خاتون پولیس آفیسر کو بطور ایس ایچ او فرائض سر انجام دینے کے لیے خاتون سب انسپکٹر فرح بتول کو ایس ایچ او ریل بازار تعینات کر دیا گیا۔
فیصل آباد, مردوں کے پولیس اسٹیشن میں خاتون ایس ایچ او تعینات








