لاہور(ممتازنیوز) پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے د ی ۔پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ 25 ضلعی کونسل اور 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوں گی ۔عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کریں گے۔دیہات اور شہروں میں یونین کونسلز بنیں گی ۔تحصیل کونسل اور ٹاونز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردئیے گئے۔ ہر گاؤں میں ایک ویلج پنچائت کونسل ہو گی ۔ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ ہوگیڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ماتحت ادارے منتخب مئیر کے ماتحت ہوں گے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے،صوبائی اسمبلی میں بل منظور








