اسلام آباد(ممتازنیوز)سینئرصحافیوں ،تجزیہ کاروں اور دیگر سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی وی پر مذہب کے نام پر شر انگیز مہم چلائے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری ٹی وی پر کسی کے مسلمان ہونے کے سرٹیفکیٹ بانٹنا انتہائی افسوسناک ہے، مذہب کارڈ کا استعمال سیاست کے لیے کوئی بھی کرے غلط ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر اس حوالے سے کی گئی ہزاروں ٹویٹس میں پی ٹی وی کے اس اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سطح پر چلنے والے پاکستان ٹیلی ویژن نے سوال کر کے مذہبی اسناد تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں جو سراسرغلط ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی شرانگیز مہم سے کسی کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،ایسی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
سوشل میڈیا پرپی ٹی وی پر شر انگیز مہم کی مذمت،سیاست میں مذہب کارڈاستعمال نہ کرنے کا مشورہ








