بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 مارچ میں کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ4 فیصد تھا ، اب 50 فیصد ہے،شوکت ترین کاوزیراعظم کے خطاب پر ردعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ وزیراعظم نے آج دنیاکو بتایاکہ انہیں پاکستان تحریک انصاف سے ایسی معیشت ورثے میں لی جو دیوالیہ ہونے کے قریب تھی۔اپنے ایک ٹویٹ میں شوکت ترین نے کہاکہ وہ وزیراعظم کو یہ یاددلاناچاہتے ہیں کہ مارچ میں پاکستان کے لئے کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ صرف چار فیصد تھا جو اب پچاس فیصد ہے، تمام معاشی اشاریے سترہ سال کی بہترین سطح پر تھے ،اس وقت حساس پرائس انڈیکس بارہ اعشاریہ دو یعنی اٹھارہ فیصد تھا جو اب ستائیس اعشاریہ تین یعنی بیالیس اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔