کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فواد چوہدری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں میں شدیداختلافات پیدا ہوگئے ۔
ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈاسے پوچھا گیاکہ کیا فوادچوہدری کے سخت بیانات اور فوج اور عمران خان کے درمیان اختلافات بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں ؟تو فیصل واوڈانے جواب دیاکہ ان جیسے لوگوں کو تو میں خود ہی دیکھ لوں گا۔اس وقت میں اپنے چیئرمین کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہوں ۔









