بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور، گاڑی پر لکیر ڈالنے کے تنازع پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

پشاور(ممتازنیوز)پشاور میں گاڑی پر لکیر ڈالنے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں گاڑی پر لکیر ڈالنے پر مالک نے بچوں کو تھپڑ مارا جس پر بچوں کے رشتہ داروں اور گاڑی مالک کے درمیان تکرار ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مالک کی مبینہ فائرنگ سے بچوں کے چچا اور چچازاد بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے دونوں افراد افغان شہری ہیں۔