لاہور (ممتاز نیوز) صوبائی دارلحکومت لاہور میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی ادویات کی پیکنگ اورلیبلزبنانے والا پرنٹنگ پریس پکڑا گیا۔لاہور کے علاقے موری گیٹ میں صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کا پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا۔ پرنٹنگ پریس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات کے پیکنگ میٹریل کی چھپائی کی جا رہی تھی۔
صوبائی ڈرگ انسپکٹر لاہور نے کہا کہ جعلی پیکنگ میٹریل اور دوائیں پشاور اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ ڈرگ انسپکٹر راوی ٹاؤن جاوید اقبال نے کہا کہ جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں کی تلاش جاری ہے۔
صوبائی ڈرگ انسپکٹر سندھ نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے دو گوداموں سے بھی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی ادویات برآمدہوئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ملتان سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جان بچانے والی جعلی ادویات سندھ میں سپلائی ہو رہی تھی۔
ڈریپ حکام نے کہا ہے کہ نیشنل ٹاسک فورس نے جعلی ادویات بنانے والے گینگ کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ڈریپ حکام نے مزید کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے صوبائی حکام کو جعلی ادویات میں ملوث گینگز نقاب کرنے کی ہدایت کردی۔









