بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فتوی بازی نہ صرف آئین پاکستان کیخلاف بلکہ قرآن و سنت سے انحراف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد(ممتا زنیوز )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جاوید لطیف کا نام لے کے اس کی پریس کانفرنس کی مذمت کی ہے ۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تکفیری فتووں نے نہ صرف اس ملک کے امن کو تباہ کیا بلکہ ہم نے ان فتووں کی وجہ سے 20000 ہزار سے زیادہ جنازے اٹھائے۔ اس طرح کی فتوی بازی نہ صرف آئین پاکستان کے خلاف بلکہ قرآن و سنت سے انحراف ہے۔ ن لیگ کی سرپرستی میں بوکھلائے ہوئے حکمران اتحاد کی تکفیری پریس کانفرنس ،قابل مذمت ہے۔