بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کے دور افتادہ علاقہ آواران میں کیڈٹ کالج کا قیام

کوئٹہ(ممتازنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو آواران کے دو روزہ دورے پر جھاو پہنچ گئے ۔ پراجیکٹ ڈائیریکٹر نے منصوبے پر وزیراعلیٰ کو بریف کیا ۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو سراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔ عمائدین سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آواران میں امن کے قیام میں پاکستان آرمی ، ایف سی اور لیویز فورس کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ امن و واستحکام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج آواران نئی نسل کیلئے عظیم تحفہ ہے ۔ کالج علاقہ کے نوجوانوں اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔ میر عبدل قدوس بزنجو نے نو تعمیر کیڈٹ کالج عمارت کا معائنہ بھی کیا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان دورے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ، آواران ٹاؤن میں گرڈ اسٹیشن ٹرانسمیشن لائین اور آدم جان لائبریری کاکا افتتاح کریں گے ۔ وزیراعلیٰ جل جھاو کیمپ سے شیندی روڈ منصوبے ، 121 شیلٹر لیس اسکولز کی عمارتوں ، 21 بنیادی صحت مراکز اور چار دیہی صحت مراکز کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔