بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان،مزید 13 اموات کے بعد جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 294 ہوگئی

کوئٹہ(ممتازنیوز) بلوچستان میں مزید 13 اموات کے بعد جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 294 ہوگئی ہے ۔ 134 مرد ، 87 بچے اور 73 خواتین مرنے والوں میں شامل ہیں ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 181 افراد زخمی بھی ہیں ۔ صوبے کی 9 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی اور ساڑھے چار ہزار ٹیوب ویل اور سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا ہے ۔ 22 پل سمیت 2 ہزار کلومیٹرز پر سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار مکانات مکمل منہدم جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ ہلاک ہونے والے مویشیوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ ہے ۔ دوسری جانب کچھی کینال سے آنے والے سیلابی ریلے سے پٹ فیڈر آر ڈی 267 جمل بگٹی میں 350 فیٹ جبکہ اور آر ڈی 279 کے مقام پر 850 فیٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو بھی بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر آواران پہنچ گئے ہیں ۔ خضدار میں الواحد ویلفیر ٹرسٹ کراچی کی طرف سے 650 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ امدادی سامان کرخ ، مولہ ، توتک اور خضدار شہر کے متاثرین تک پہنچایا گیا ۔ متاثرین کیلئے امدادی کاروائیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں ۔