سمرقند : وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدرولادیمیرپیوٹن سے ملاقات نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان کونسل کا 22وا ں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سمرقند پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال سےآگاہ روسی صدر کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں اقتصادی، تجارتی، توانائی سمیت متعددشعبہ جاتی تعاون اور منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔









