بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت کا سیلاب متاثرین کیلئے 5 کروڑ روپے امداد کا اعلان

نواب شاہ(ممتازنیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنی جانب سے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے نواب شاہ دورہ کے دوران سکرنڈ میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کی گئی ٹینٹ سٹی میں رہائش پذیر معصوم بچوں کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں بریفنگ دی۔

میڈیا سے بات چیت میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مخیر حضرات سے بھی سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب کے متاثرہ علاقوں کا خود سروے کر رہا ہوں۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت اپنے اپنے حصے کا کام کر رہی ہے، سندھ میں 85 فیصد فصلیں تباہ ہوگئیں، آسمانی آفت کے نقصانات کا سو فیصد پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرنیشنل اپیل بھی کی ہے کہ مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور دل کھول کر مدد کریں، کراچی کے شہریوں نے سیلاب متاثرین کی بہت مدد کی ہے، ہنگامی صورتحال میں بیرونی قرضے معاف ہو جاتے ہیں، سیلابی صورتحال میں میں اپنی جانب سے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ میرے دورہ نواب شاہ کا سن کر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بھی اپنی جانب سے امداد شامل کرنا کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور فورسز نے تندہی سے کام کیا انہوں نے انسانی جانیں بچانے میں کردار ادا کیا۔ بارش اور سیلاب سے شمالی علاقے، سندھ اور بلوچستان میں زیادہ نقصان ہوا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بارش اور سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے وقت درکار ہو گا، سیلابی پانی کے باعث 80 فیصد فصلوں کو نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ریلیف کا کام کر رہی ہیں جبکہ موجودہ تباہی کا سبب عالمی سلح پر موسمی تبدیلی ہے۔