بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریضوں کو بہتر صحت سہولیات فراہم کرنا پمز ہسپتال انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے ، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے پمز ہسپتال کے عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت سے وابستہ علمے کی اپنے پیشے سے گہری وابستگی نا صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی باعث کامیابی ہے ۔انہوں نے میڈیکل سروسز کے شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کی حوصلہ افزائی اور تعریف کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پاکستان انسٹیٹیوٹ فار میڈیکل سروسز (پمز) کے نان گزیٹڈ سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے ممبران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرت ہوئے کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے نچلے عملے کی جانب سے مریضوں کو اپنی گراں قدر خدمات پیش کرنے کی حوصلہ افزائی اور تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال عرصہ دراز سے نا صرف اسلام آباد بلکہ پورے ملک کے لوگوں کو صحت سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پمز ہسپتال کے نچلے درجے کے عملے کے تمام مسائل انکی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچلے عملے کے سروس اسٹرکچر کو بہتر کرنا اور یوٹیلٹی سٹور کی فراہمی کے مطالبات کو پورا کرنے میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔نو منتخب نان گزیٹڈ سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے اراکین نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا ۔