بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈرگ انسپکٹرز کا کراچی میں گوادم پر چھاپہ، ساڑھے 4 کروڑ پیناڈول کی گولیاں برآمد

کراچی (نیوزڈیسک)صوبائی ڈرگ انسپکٹرز نے ہاکس بے روڈ پرگودام پر چھاپے کے دوران ساڑھے چار کروڑ پیناڈول کی گولیاں برآمد کرلیں۔
ڈرگ انسپکٹردلاور جسکانی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مال ذخیرہ کر کے مہنگے داموں بیچا جانا تھا، ادویات کی مجموعی قیمت تقریباً 25 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ڈرگ انسپکٹر سندھ نے بتایا کہ بر آمد شدہ ادویات ضبط کر لی گئی ہیں جب کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔