بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گِل کی رہائی حق وسچ کی فتح ہے،عمر سرفراز چیمہ

 

اسلام آباد(ممتاز نیوز) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز گِل کی رہائی حق اور سچ کی فتح اور باطل کی ہار ہے،شہباز گِل کی رہائی کا مطلب ہے فسطائی حکومت اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہی۔ اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شہباز گِل سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کا ہر کارکن اور لیڈر عمران خان کا سچا سپاہی ہے۔،پی ڈی ایم کے پاس کھوکھلے دعووں کے سوا کچھ نہیں رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی ترجمانوں کی باتیں انکی شریف خاندان کی ذہنی غلامی کا ثبوت ہیں۔آئیں بائیں شائیں سرکار پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت دیکھ کر اپنے ہوش کھو بیٹھی ہے۔