اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ نواز، پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کو بیک وقت بڑا جھٹکا پی ڈی ایم میں شامل تینوں جماعتوں کی بڑی شخصیات ایک ہی دن میں ساتھ چھوڑ گئیں پی ٹی آئی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی بابر علی خان مہمند کپتان کے قافلے میں شامل، وہاڑی سے مسلم لیگ نواز کے سابق رکنِ قومی اسمبلی نسیم مہدی شاہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
رحیم یار خان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ کا بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان قومی وطن پارٹی کے بابر علی خان مہمند کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات وزیراعلی پختونخوا محمود خان اور سابق رکنِ قومی اسمبلی فضل خان بھی ملاقات میں موجود بابر علی خان مہمند کا قومی وطن پارٹی سے راہیں جدا کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت اور تحریک کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار بابر علی خان سابق رکنِ صوبائی اسمبلی محمد علی خان مہمند کے فرزند اور سابق سینیٹر حاجی دلاور خان کے پوتے ہیں وہاڑی سے اپنے فرزند سلمان مہدی شاہ سمیت نون لیگ چھوڑ کر کپتان کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے والے سابق رکن قومی اسمبلی نسیم مہدی شاہ کی بھی عمران خان سے ملاقات تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی بھی ملاقات میں موجودنسیم مہدی شاہ کا عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں بھرپور کردار کرنے کے عزم کا اظہار رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی خواجہ قطب فرید کوریجہ بھی عمران خان سے ملے خواجہ قطب فرید کوریجہ کا چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار رحیم یار خان ہی سے پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری جہانزیب کا بھی پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کپتان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا تحریک میں شمولیت کا اعلان کرنے والی تمام شخصیات کا خیرمقدم کیا۔











