اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سےپاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے بنی گالامیں ون آن ون ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال،سیاسی عدم استحکام،معاشی تباہی،مہنگائی اورآئی ایم ایف اور ورلڈبینک کی رپورٹوں پرغورکیاگیا۔ عمران خان اورشیخ رشیداحمدکواجرتی قاتلوں سےقتل کرانےکی مبینہ اطلاعات کابھی نوٹس لیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ امپورٹڈحکومت کے انہیں دیوار سے لگانے کے ہرہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
عمران خان سے شیخ رشیدکی ون آن ون ملاقات ،حکومتی ہتھکنڈوں کاڈٹ کرمقابلہ کرنے کاعزم








