بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حلقے میں سیلاب زدگان کو امداد نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کی خاتون ایم پی اے کا احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان

دادو(ممتاز نیوز)پیپلزپارٹی کی دادو سے خاتون ایم پی اے شجیلا لغاری کا روتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپورکو آڈیو
پیغام میں کہا کہ میں دادو میں مسلسل رہائش پذیر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کو سہولت فراہم کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے حلقے کے عوام کو ڈی سی اور دوسرے سہولیات دینے سے گریزاں ہیں ۔انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں مجبوری میں آپ کو آڈیو میسج بھیج رہی ہوں ،میں بہت تکلیف میں ہوں ،میرے لوگ بہت مشکل میں ہیں ، سندھ حکومت کی طرف سے ہزاروں کی تعداد میں راشن آتا ہے مگر مجھے ابھی تک 25راشن کے تھیلے ملے ہیں ۔انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کراچی آئیں گے تو میں اپنا استعفیٰ پیش کروں گی ۔