بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرسٹر امجد ملک کی جاوید اقبال بٹ کو ن لیگ مدینہ منورہ کا صدرمنتخب ہو نے پر مبارکباد

مدینہ منورہ(ممتاز نیوز)کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرزبیرسٹر امجد ملک نے جاوید اقبال بٹ کو مسلم لیگ (ن)مدینہ منورہ کا صدرمنتخب ہو نے پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہےکہ مکہ مکرمہ سے فیض رسول اور مدینہ منورہ سے جاوید اقبال بٹ کا مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرنا پوری پارٹی کیلئے اعزاز ہے۔مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کی صدارت کے لئے جاوید اقبال بٹ کا اسحاق ڈار نے پارٹی سے دیرینہ وابستگی اور پارٹی سے وفاداری پر تجویز کیا تھااور کہاکہ ہم دنیا بھر میں پھیلے مسلم لیگی محمد نواز شریف کے بیانیہ اور ان کی قیادت میں ایک پارٹی کی ترویج و اشاعت کے لئے سب متحد اور متفق ہیں جبکہ بیرسٹر امجد ملک عنقریب سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے جہاں تنظیمی معاملات کا جائزہ لیں گے اور تنظیمی رہنماوں سے ملاقات کر یں گےگزشتہ روز زوم پر صدر انٹرنیشنل افیئرز مسلملیگ ن محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ جب پاکستان کا 60فیصد حصہ سیلاب سے شدید متاثر ہے اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب اور بین الاقوامی دنیا کے شکرگزار ہیں جو پاکستان کہ ساتھ بھر پور تعاون اور معاونت کر رہے ہیں۔اسحاق ڈسار نے لندن سے سعودیہ میں موجود پاکستانیوں کیساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا جس کا انتظام چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کیاتھا اس میں خصوصی شرکت سینیٹر و صدر اسحاق ڈار اور جنرل سیکریٹری تنویر نور الحسن کی تھی ۔