بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرجن جنرل پاکستان آرمی نگار جوہر کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کوئٹہ،کراچی(ممتازنیوز) سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،انہوں نے بلوچستان میں نصیر آباداور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا ،سندھ میں جنرل نِگار جوہر نے دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔سرجن جنرل نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی ۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہرکاکہنا ہے کہ خاص طور پر نو زائیدہ بچے اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں،بچوں اور بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں،اس کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔سر جن جنرل نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔