بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے عہدے کا چارج چھوڑدیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز پنجاب کے تمام سرکاری محکمہ جات کے سیکرٹریوں کے اعزاز میں الوداعی ڈنر کا اہتمام کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے ڈنر میں شرکت کرنے والے سیکرٹریوں کو اپنے اعزاز میں پھول اور تحائف لانے سے منع کردیا جبکہ ڈنر آنے والے تمام اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے ادا کئے۔