کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں بڑا کلیئر ہوں کہ کچھ over ambitious لوگ ہیں جو عمران خان خان کو مس گائیڈ کررہے ہیں ۔
عمران خان کا متبادل نہ تھانہ کوئی ہے اور نہ آگے آئے گا،پی ٹی آئی عمران خان ہے اور عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے،مجھ سمیت کوئی بھی پی ٹی آئی کے اندر لیڈر نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بات کروں گامیں کسی اور پارٹی کی تو نہیں بات کرسکتامیں تو اندر کی بات کرسکتا ہوں۔ میں نے ان کی نشاندہی پہلے بھی کی ہے اور سمجھتا ہوں کہ وہ کوشش کررہے ہیں اور جتنی غلط فہمی پیدا ہوئیں ۔جتنے بڑے پہاڑ دونوں طرف چاروں طرف اطراف میں بڑھے۔
وہ سارے جو تھے وہ ان ہی کی کوشش تھی میں مزید آگے آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ جب میں وفاقی وزیر تھاتو میں پرائم منسٹر ہاؤس میں عمران خان کی میٹنگ کے لئے جارہا تھا پرائم منسٹرتھے وہ اور آرمی چیف نکل رہے تھے ۔
میں آپ کو ریکارڈ کا حصہ بتا رہا ہوں کہ میں نے آرمی چیف باجوہ صاحب کوتین وزیروں کو ملتے ہوئے دیکھا۔اور جو بات کرتے ہوئے دیکھامیں نے باجوہ صاحب کو جو آرمی چیف ہیں ان کو کہا کہ خدارایہ دو منہ والے سانپ ہیں میں ریکارڈ پر بتا رہا ہوں۔آپ کا جو باس ہے جو میرا باس ہے آپ ان سے ڈائریکٹ باتیں کریں ان کی باتوں میں مت آنا۔ کیوں کہ اس کے بعد میں ہاتھ ملا کر کمرے میں جارہا تھاتو میں نے وزیراعظم کو بھی جاکر بتایاکہ سریہ دو منہ والے جو سانپ ہیں ان کو سنبھالیں یہ پہاڑ کھڑا کردیں گے نمبر ایک۔ نمبر دو یہ کہ میں آپ کے ریکارڈ کے حصے پہ بہت واضح بتا رہا ہوں یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے کہ کسی کوکسی نے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آرمی کی طرف سے عمران خان کے علاوہ وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ آئی ایس پی آر کو اس کو مزیدواضح کرنا چاہئے کہ کیا آرمی کی طرف سے کسی اور کو کہا گیا ہے کیوں کہ میں آپ کو بڑا واضح بتا رہاہوں کہ یہ بکواس اور جھوٹ ہے ۔
ایسی کوئی چیز کہیں پہ بھی موجود نہیں آن گراؤنڈ۔عمران خان کا متبادل نہ تھانہ کوئی ہے اور نہ آگے آئے گا،پی ٹی آئی عمران خان ہے اور عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ سمیت کوئی بھی پی ٹی آئی کے اندر لیڈر نہیں ہے ہماری شکل پر کسی نے ووٹ نہیں دیانہ ہمیں اپنی اوقات بھولنی چاہئے نہ ہمیں اپنے آپ کو لیڈر سمجھنا چاہئے۔ ہمیں عمران خان صاحب کی شکل پر عمران خان کے بھروسے پر ووٹ پڑا ہے ان کے نام کا۔
اللہ میاں نے ان کو ہمارا وسیلہ بنایا ہے ہمیں اپنے گھر کے ووٹ بھی نہیں ملیں گے میں پوری پارٹی کے لئے بات کررہا ہوں۔ تو کوئی عمران خان صاحب کے قریب یا اس کے قریب سے بھی قریب .01فیصد بھی نہیں موجود۔ یہ باتیں میں آج سے نہیں کررہایہ میں تب سے کررہا ہوں جب ہم حکومت میں نہیں آئے تھے ۔
وقت آنے پر گریبان بھی پکڑ لیں گے ہمارا تو بڑا کلیئر حساب کتاب ہے ابھی اس لائن تک آئے نہیں ہیں ابھی گرین، اورنج چل رہا ہے جیسے ہی ریڈ لائن نظر آئی تو ہم گریبان پکڑ لیں گے ہمیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔









