بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے غذائی قلت کی خبروں کو مسترد کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ملک میں سیلاب کے باعث غذائی قلت کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم، چینی اور دیگر غذائی اشیا کا 153دن کا اسٹاک موجود ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آئی تھیں جس کے بعد خبریں سامنے آئی تھی کہ ملک میں غذائی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے عالمی جریدے کی بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے غذائی بحران کا خدشہ ہے، اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ سیلابی پانی کی زد میں ہے جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جنہیں فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔