اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمینیا کے بلااشتعال حملے میں ستر سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے 70 سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Dear brother @presidentaz, we are saddened on hearing news of the loss of more than 70 Azerbaijani servicemen in unprovoked attack by Armenia. The people of Pakistan stand in solidarity with their brethren & support Azerbaijan’s right to defend its territorial integrity.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 16, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔









