بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بیرونی سازش کی جگہ اب ہیش ٹیگ بین الاقوامی سازش کا ہوگا، خواجہ آصف

سمرقند (ممتازنیوز)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سازش کی جگہ اب ہیش ٹیگ بین الاقوامی سازش کا ہوگا۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سمرقند میں روسی صدر پیوٹن اورچینی صدرشی جن پنگ کیساتھ نہایت کامیاب مذاکرات ہوئے۔ دونوںرہنمائوں نےوزیراعظم شہباز شریف کو سرکاری طور اپنے ممالک کےدورہ کی دعوت دی ہے۔وزیراعظم نےدونوں انویٹیشن قبول کر لیے۔انہوں نے کہا کہ نومبرمیں انشاءاللہ وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کریں گے۔خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ لگتا ہےاب بیرونی سازش کی جگہ اب ہیش ٹیگ بین الاقوامی سازش کا ہوگا۔