بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب، اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے، کورکمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا اجلاس میں تیزی سے گرتی معیشت کا خصوصی جائزہ اور ملک میں میڈیا پر پابندیوں سمیت انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں پر جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی ملک بھر سے سینئر قائدین اور کورکمیٹی کے اراکین کی شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوا دیے گئے