اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت مکمل طور پر بے سمت ہے۔ ان بدمعاشوں کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان سے لوٹے گئے اربوں کے بدلے ایک اور این آر او حاصل کیا۔ سوال پوری قوم پوچھ رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف اس سازش کا ذمہ دار کون ہے؟جمعہ کواپنےبیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ شرح نمو6فیصد صنعت، زراعت، روزگار، تعمیرات، برآمدات، ترسیلات زر اور ٹیکس وصولی کے لحاظ سے اب تک کی بلند ترین سطح پر،اب پاکستان کو بے مثال مہنگائی کا سامنا ہے جو سب کو مار رہی ہے، بے روزگاری، خوراک کی عدم تحفظ اور روپیہ کی گراوٹ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ امپورٹڈ حکومت ایک مستحکم معیشت کو وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کو ٹیل اسپن میں جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس کی عکاسی اقتصادی سروے میں ہوئی جس نے گزشتہ 70 سالوں میں ہماری اقتصادی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔
ملکی بدحالی کاذمہ دار کون ،پوری قوم سوال پوچھ رہی ہے ،عمران خان








