بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف سیکرٹری پنجاب حکومت کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور ن لیگ کے احکامات پر چلنے کی وجہ سے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(ممتازنیوز) تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کو پنجاب حکومت کے کاموں میں روڑے اٹکانے اور ن لیگ کے احکامات پر چلنے کی وجہ سے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ جمعہ کو اپنے اظہر مشوانی نے اپنےٹوئٹ میں کہا ہے کہ جب تک نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی نہیں ہوتی عبداللہ خان سنبل قائم مقام چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر کام کریں گے۔انہوںنے مزید کہا ہے کہ نون لیگ کے احکامات پر چلنے والے اور پنجاب حکومت کے کاموں میں روڑے اٹکانے والے کامران علی افضل کو چھٹی پر بھجوا دیا گیا ہے۔