کوئٹہ(ممتازنیوز) بلوچستان میں سیلاب سے مزید پانچ اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی ۔ سیلاب اور بارشوں سے متاثر 2 ہزار ایک سو کلومیٹرز سے زائد سڑکوں ، پندرہ سو کلومیٹرز شاہراہوں کی بحالی اور متاثرین کی آبادکاری کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ پی ڈی ایم اے سروے رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں ایک لاکھ 85 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے 65 ہزار مکمل منہدم ہوئے ۔ متاثرہ علاقوںً میں ریلیف اور بحالی کے ساتھ میڈیکل کیمپس بھی لگائے جارہے ہیں ۔ خضدار میں ایف سی اسکاؤٹس اور مستونگ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ۔ ایف سی قلات اسکاؤٹس کی طرف سے 22 تاریخ سے ٹیچنگ اسپتال خضدار میں تین روزہ فری آئی کیمپ بھی لگایا جائے گا ۔
بلوچستان ، سیلاب سے مزید پانچ اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی








